ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو اکسانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت محمد یونس کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں میاں چنوں ضلع خانیوال سے گرفتار کیا گیا ملزم سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے میں ملوث پایا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر جعلی زیادتی کے الزامات کے بارے میں جھوٹی معلومات پھیلائیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کے قبضے سے موبائل فون ضبط کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ضبط شدہ موبائل فون سے ٹوئٹر اکاؤنٹ اور دیگر ثبوت برآمد کرلیا۔ ملزم نے سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلا کر عوام کو ریاست کے خلاف اکسایا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔