اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

حج کمپنی کی آڑ میں کروڑوں روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

حج کمپنی کی آڑ میں لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق حراست میں لیا گیا ملزم طیب شاہ عرف ناصر حسین انسانی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے، جس سے درجنوں پاسپورٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزم نے قصور میں کراچی کی ٹریول ایجنسی کے نام سے آفس بنا رکھا تھا، جہاں سے وہ ویزے دینے کا بہانہ کرتا تھا۔

ایف آئی اے نے حج فراڈ کے ملزم ناصر حسین کو ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا۔ جبکہ ملزم کے خلاف انسانی سمگلنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا 15 بینکوں میں آغاز ہو گیا ہے۔ خواتین محرم کے بغیر حج کی سعادت حاصل کرسکیں گی۔

وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ حج درخواستیں 12دسمبر تک وصول کی جائیں گی جبکہ ایک لاکھ 97ہزار 210 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

وزارت کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم میں ڈالرز میں ادائیگی سے بہت ہی باکفایت حج پیکج میسر ہے، سمندر پار پاکستانی عبادت کے ساتھ ساتھ ریاست کو بھی مضبوط بنائیں۔

کوہستان میں لڑکی کے قتل میں مطلوب تین ملزمان گرفتار

وزارت مذہبی امور کے جاری بیان کے مطابق پہلی مرتبہ شارٹ حج پیکیج کا اجرا کیا گیا ہے، 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں