23.4 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کوہستان میں لڑکی کے قتل میں مطلوب تین ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کوہستان میں پولیس نے لڑکی کے قتل میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کولنی پالس کوہستان میں تصاویر وائرل ہونے پر لڑکے کو قتل کرنے کے واقعے میں مطلوب تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں مقتولہ کا چچا زاد بھائی اور رشتے دار شامل ہیں۔

- Advertisement -

تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ تصاویر میں موجود لڑکے کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رحمت شاہ کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، لڑکے نے عدالت میں تصاویر سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وائرل تصاویر میں موجود لڑکی کی شادی پہلے سے طے نوجوان سے کردی گئی، تصاویر وائرل کرنے والے کی تلاش کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم سے مدد لی جائے گی۔

یاد رہے خیبرپختونخوا کے ضلع کولئی پالس میں چند دن پہلے دو لڑکیوں کے ساتھ دو لڑکوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں، جس کے بعد ایک لڑکی کو گھر والوں نے فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا تھا جبکہ دوسری لڑکی کو پولیس نے بچالیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی نے عدالت میں کہا کہ اسے گھر والوں سے کوئی خطرہ نہیں، لڑکی کے بیان پر عدالت نے گھر بھیج دیا، جس کی گزشتہ روز شادی کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق متعلقہ تصاویر ایڈٹ کرکے جوڑی گئی تھیں، ایڈٹ شدہ تصویروں میں موجود دونوں لڑکے روپوش ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں