اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا روٹی کی قیمت مزید کم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روٹی کی قیمت مزید کم کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 14 روپے مقرر کر دی گئی۔

مریم نواز نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر روٹی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر کے پنجاب کے شہریوں کو خوشخبری سنائی۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں واضح کمی کے فوائد عوام کو ملنے چاہییں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعلان کے بعد نئی قیمت کا اطلاق کل سے ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ 10 مئی کو مریم نواز نے ریلیف پروگرام کے تحت روٹی کی قیمت 16 روپے کے بجائے 15 روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس متعلق ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوئے تھے اور روٹی کی نئی قیمت کے فوری اطلاق پر اتفاق ہوا تھا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا تھا کہ گندم کی فراوانی اور آٹے کی کم ہوتی قیمت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، نان بائی ایسوسی ایشن سے نئی قیمت پر اتقاق رائے ہوا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ نئی قیمت تمام تندوروں پر واضح جگہ آویزاں کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ریلیف کی بنیادی سطح تک فراہمی کیلیے متحرک ہے۔

مذکورہ فیصلے سے قبل وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ سبزیاں اور آٹے کے بعد روٹی اور نان مزید سستے ہوں گے جس کا جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عوام کی فلاح و بہبود کیلیے اقدامات اٹھائے ہیں، انہوں نے منصب سنبھالنے کے بعد مہنگائی پر قابو پایا اور رمضان پیکج دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں