اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

پاکستان غزہ کے مسئلے پر اقوام متحدہ میں ہمارے ساتھ کھڑا ہے، ترکیہ سفیر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر میمت پکاشی کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ کے مسئلے پر اقوام متحدہ میں ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔

ترکیہ سفیر مہمت پکاشی اور قونصل جنرل ترکی جمال سانگو نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کی۔ کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد نے سفیر اور قونصل جنرل کا استقبال کیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں سفیر مہمت پکاشی نے بتایا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان ایک بلین ڈالر کی سالانہ تجارت ہوتی ہے جبکہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 بلین ڈالر تک تجارت بڑھانے کا ہدف رکھا ہے۔

- Advertisement -

غزہ کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے مہمت پکاشی نے کہا کہ پاکستان غزہ کے مسئلہ پر اقوام متحدہ میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں