ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

4 سال پہلے قتل کرکے فرار ہونیوالا ملزم سعودی عرب سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: 4 سال پہلے قتل کرکے فرار ہونیوالا ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔

  ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے بذریعہ فلائٹ نمبر SV724  اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا، ملزم سفیان علی پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم سال 2020 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ سٹی کامونکی، گجرانوالہ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کو بعد ازاں پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں