تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والا شخص گرفتار

 

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکر عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والے صارف (رمیز راجہ لائیو) کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اختلاف قبول ہے لیکن غلط معلومات نہیں‘، صارف (رمیز راجا لائیو ) وزیراعظم کی شناخت استعمال کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

ابوبکر کا کہنا تھا کہ ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے ، اس کے خلاف ’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم 2016‘ کی دفعہ 419 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 505 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے

خیال رہے کہ چند روز قبل پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے، جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس میجر جنرل فیصل مشتاق، میجر جنرل اصغر کے نام پر بنائے گئے تھے۔ فوجی افسران کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جارہا تھا، جس میں تاثر دیا جارہا تھا کہ فوج میں کسی خاص جماعت کی حمایت کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -