ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے موبائل فون تحویل میں لے لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کو کال اپ نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے، انہوں نے اپنے موبائل فون سے ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم ونگ کی ٹیکنیکل ٹیم موبائل کا فارنزک کرے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم ونگ پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کررہی ہے، ماڈل نادیہ حسین کو سائبر کرائم کے دفتر پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا۔
نادیہ حسین کی جانب سے ایف آئی اے کے خلاف جاری ویڈیو تاحال آئی ڈی پر موجود ہے۔
ایف ائی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین کو آڈیو اور رشوت طلبی کے حوالے سے بتا دیا تھا کہ یہ کوئی فراڈ ہے۔
جعلساز نے اپنے نمبر پر ایف آئی اے افسر کی ڈی پی لگا رکھی تھی، نمبر ٹریس کرلیا ہے جو وہاڑی سے تعلق رکھنے والے شخص کا ہے۔
ایف آئی آے حکام نے مزید کہا کہ پیکا ایکٹ کے تحت اس پر کام کریں گے اس طرح کی بیشتر کالیں پہلے بھی کی جاچکیں عوام اس سے ہوشیا رہیں۔
یاد رہے نادیہ حیسن کے شوہر عاطف خان پر 80 کروڑ کی کرپشن کے الزام کے تحت ایف ایئ اے میں مقدمہ درج ہے۔