جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

مصطفی عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹرفنانسنگ آف ٹیرارزم نے گذشتہ روزڈیفنس میں ارمغان کے گھر سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک قیمتی کار18 لیپ ٹاپس اور دیگر اہم دستاویزات کو تحویل میں لیا تھا، جس کے بعد اب وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ٹیکنیکل ٹیم کو شواہد ملتے ہی سب سے پہلے ارمغان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کی جائے گی اور باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔

ایف آئی اے ارمغان سے پہلے بھی ایک غیررسمی ملاقات کرچکی ہے، سرچ آپریشن کے بعد گھر سے برآمد سامان سے ایف آئی اے کو کیس میں مدد حاصل ہوگی۔

مزید پڑھیں : ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم نے ارمغان کے گھر سے کیا برآمد کیا؟

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ارمغان ایک نہایت ہی ہوشیار اور چالاک لڑکا ہے، جس نے ایسی صورتحال کے لیے پہلے سے تیاری کررکھی تھی۔

ذرائع نے کہا ارمغان جسے ملزم ڈیجیٹل فٹ پرنٹس نہیں چھوڑتے، برآمد دستاویزات سے کئی شواہد سامنے آئے ہیں، ایف آئی اے کو اب اتنا مٹیریل مل چکا ہے کہ باآسانی کیس پر کام کرسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ارمغان کی گرفتاری کے بعد ہی اگرتحقیقات ملتی تو کیس جلد ٹریس ہوتا، چھاپہ مار ٹیم کی جانب سے 11 صفحات پر مشتمل سیزر میمو بنایا گیا ہے، جس کے مطابق تلاشی کے دوران گھر سے اوڈی ای ٹرون گاڑی 18 لیپ ٹاپس، گرفک کارڈ ، فور جی بولٹ ڈیوائس ، ایما اور آئڈہ کمپنی کی چیک بکس اور کئی علیحدہ چیک بھی ملے۔

اس کے علاوہ متعدد شناختی کارڈز کی کاپیاں، بینک کو لکھے گئے لیٹز اورصدیقی سیکیورٹی سروس کے سیکیورٹی گارڈز کا اتھارٹی لیٹر ملا اور تلاشی کے دوران کامران اصغرقریشی کے نام کے اسلحہ لائسنس کی کاپی بھی ملی اوراسلحہ لے کر چلنے کا پرمٹ بھی ملا۔

سرچ آپریشن میں متعدد انوائسز، سیل اور ٹیکس سرٹیفکیٹ اور دستاویزات کے ساتھ ارمغان کے نام پر ایگزٹ کمپنی کا اپوائنٹمنٹ لیٹر بھی ملا، سیزرمیمو کے مطابق آن لائن فراڈ سے متعلق ایک اسکرپٹ کی کاپی بھی گھر سے ملی جبکہ کئی افراد کی سی ویز، جاوید اینڈ کامران باونسر اسکواڈ سے معاہدے کی کاپی بھی ملی۔

تلاشی کے دوران ارمغان اور کامران قریشی کے آن لائن اکاونٹس کی ڈائری کے ساتھ ارمغان اور کامران قریشی کے کئی ویزا اور ڈیبٹ کارڈ بھی گھر سے ملے جوبینک آف امریکہ اور دیگر بینک کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں