کراچی : ایف آئی اے نے محض ایک ریسرچ رپورٹ کو بنیاد بناکر پاکستان کے نمبر ون بروکریج ہاؤس کیخلاف کارروائی کی اور اے کے ڈی سیکیورٹیز کے دو افسران کو حراست میں لے لیا۔
اے کے ڈی گروپ کےچئیرمین عقیل کریم ڈھیڈھی نے ایف آئی اے کی کارروائی کیخلاف بطور احتجاج ہنگامی پریس کانفرنس کی، عقیل کریم ڈھیڈھی نے کہا کہ اُن کے کاروباری حریف جہانگیر صدیقی اُن کی ساکھ تباہ کرنے کیلئے سازشیں کر رہے ہیں، جس کا گڑھ وزیراعظم ہاؤس ہے۔
عقیل کریم ڈھیڈھی کا مزید کہنا تھا کہ دو سال میں سینکڑوں خبروں اور درجنوں تحقیقات کے باوجود ہمارےخلاف آج تک کچھ ثابت نہیں ہوا۔
انھوں نے اپنے دفتر پرچھاپہ مارنے والے ایف آئی اےحکام کی فوری معطلی اور وزیر اعظم سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرنے سمیت عدالت سے بھی رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔