اسلام آباد: دبئی میں کن معروف شخصیات کی کتنی جائیدادیں ہیں؟ ایف آئی اے نے تفصیلات حاصل کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں اس ضمن میں تیارہ کردہ خصوصی رپورٹ جمع کروا دی ہے.
ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق کئی سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران دبئی میں جائیدادوں کے مالک ہیں.
سابق وزیر مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام چار جائیدادیں کا انکشاف ہوا ہے، عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان تین جائیدادوں کی مالک ہیں. سابق لیگی سینیٹر انوربیگ کی اہلیہ بھی دبئی میں فلیٹ کی مالک ہیں.
سینیٹر تاج محمد آفریدی دبئی میں جائیداد کے مالک ہیں، میر حسن تالپور،سابق سینیٹرعماراحمد خان بھی جائیدادوں کے مالک ہیں.
کسٹم کلیکٹرشاہدمجید، ایف بی آرافسر واصف خان، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی اہلیہ، مشرف کے سابق سیکرٹری طارق عزیزکی بیٹیوں، ڈی آئی جی سہیل حبیب تاجک، سابق ایکسین زاکم خان کا نام بھی رپورٹ میں شامل ہے.
مزید پڑھیں: دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادیں : ایف ائی اے نے جمعہ کو جائزہ اجلاس طلب کرلیا
سرکاری افسرآغا مسعودعباس، زرعی ترقیاتی بینک کے ارشاداحمد، کلیکٹر کسٹم واحد خورشید کی اہلیہ بھی دبئی میں جائیداد کی مالک ہیں.
دبئی میں لاہور کےایک شہری کی دبئی میں 22 جائیدادیں ملی ہیں، ملک محمد خان کی دبئی میں 18 جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے.
وزیراعظم کےمعاون خصوصی فرخ سلیم کی والدہ کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے، پی ٹی آئی رہنما ممتاز احمد مسلم کی دبئی میں 16 جائیدادیں ہیں.
رپورٹ میں وزیراعظم کی بہن علیمہ کی جائیداد کی تفصیل بھی شامل ہے. ایف آئی اے نے علیمہ خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے.