تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

حریم شاہ کا یوٹرن لینا بھی کام نہ آیا، تحقیقات تیز

ٹک ٹاکر حریم شاہ کا یوٹرن لینا بھی کام نہ آیا، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نوٹوں کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ تیز کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں حریم شاہ نے برطانوی پاؤنڈز کی ایک بڑی رقم کے ساتھ سفر کرنے کا دعویٰ کیا ہے اسے برطانیہ میں فلمایا گیا تھا۔

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فالو اپ ویڈیو، جس میں شاہ نے ‘منی لانڈرنگ’ کے دعوؤں کی تردید کی ہے اور اس سے پہلے کی ویڈیو کو ‘مذاق’ کے طور پر مسترد کر دیا ہے، وہ بھی برطانیہ میں اسکائی مارکیٹنگ کے دفاتر میں ریکارڈ کی گئی تھی۔

مذکورہ ویڈیو میں دانیال ملک نامی شخص نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ رقم ’قانونی‘ تھی۔

ایف آئی اے نے اپنے خط میں این سی اے پر زور دیا ہے کہ وہ حریم شاہ اور ملک دونوں کے خلاف انکوائری شروع کرے اور انہیں نتائج سے اپ ڈیٹ کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے برطانیہ رقم منتقلی کے دعوے کے بعد ایف آئی اے حرکت میں آئی جس کے بعد ٹک ٹاکر اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئیں تھیں۔

اب سوشل پر حریم شاہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کے ساتھ ایک شخص بھی موجود ہے۔

حریم کا کہنا تھا کہ میری ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مجھ پر منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا لیکن میں نے کبھی منی لانڈرنگ کی ہی نہیں اور نا ہی مجھے اس حوالے سے کوئی آگاہی ہے۔

حریم نے اپنی گفتگو کو ایک مذاق قرار دیا اور رقم کے حوالے سے انکشاف کیا کہ میں اپنے بھائی کے آفس میں آئی تھی اور وہاں میں نے کچھ رقم رکھی دیکھی تو ان کی اجازت سے وہ رقم ویڈیو بنانے کے لیے استعمال کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حریم نے سوشل میڈیا پر کرنسی کی گڈیوں کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے کسی نے نہیں روکا اور نہ ہی روک سکتا ہے، پہلی مرتبہ پاکستان سے یو کے اتنی بڑی رقم لے کر آرہی تھی۔

حریم شاہ کی ویڈیو سامنے آنے کےبعد ایف آئی اے نے ان کےخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Comments

- Advertisement -