ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

خادم اعلیٰ دس سال میں بھی صوبے کے مسائل حل نہیں کرسکے: فیاض الحسن چوہان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ خادم اعلیٰ نے بڑھکیں بہت ماریں، لیکن دس سال میں مسائل حل نہیں کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب نے ایک بار پھر شریف برادران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

[bs-quote quote=”ملائشیا کی خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ پکڑ کر تصویر بنوائی، تو ن لیگ والوں نے نریندرمودی کی نوازشریف کے ساتھ تصویر شیئرکردی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فیاض الحسن چوہان”][/bs-quote]

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ملائشیا کی خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ پکڑ کر تصویر بنوائی، تو ن لیگ والوں نے نریندرمودی کی نوازشریف کے ساتھ تصویر شیئرکردی.

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے انڈیانا جونز کی ٹوپی اور لانگ بوٹ پہن کر بڑھکیں ماریں، پنجاب کے ہیلتھ منسٹر کی زیادہ توجہ پیراگون سٹی پر تھی، شہنشاہ اعظم نے اپنے کاروبار کے لیے بیرونی دورے کیے.

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 10سال میں پنجاب میں بڑے نعرے لگائے گئے، ماضی میں 270 ارب روپے اورنج ٹرین پرلگ جاتا تھا، مگر تعلیم کا بجٹ 100ارب سےکم تھا.

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 10 سال سے ینگ ڈاکٹرزکا مسئلہ حل نہیں ہوا، کے پی میں صحت کے اندر جو کام ہوا، وہ کہیں نہیں ہوا، خادم اعلیٰ  دس سال میں مسائل حل نہیں کرسکے.

انھوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے ڈاکٹرز کو شہری علاقوں سے زیادہ تنخواہیں دیں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کر کے انھیں ڈاکٹرزکے مسائل سےآگاہ کروں گا، صحت کے شعبے کو ان سے زیادہ کوئی اورنہیں سمجھ سکتا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں