The news is by your side.

Advertisement

پاکستان فٹبال فیڈریشن پرعائد پابندی میں‌ توثیق

کراچی: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی کانگریس کمیٹی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پرعائد کی جانے والی پابندی کی توثیق کردی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق فیفا کانگریس کا اجلاس ہوا، جس میں پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک شریک ہوئے۔

کانگریس نے بیورو کی جانب سے 30 مارچ کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی اور پابندی کے بعد کی صورت حال پر غور کیا اور پھر پابندی کے فیصلے کی توثیق کردی۔ فیفا کانگریس کی توثیق کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن مزید بین الاقوامی پابندیوں سے بچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطلی، قصور وار کون؟ سابق کپتان نے خاموشی توڑ‌ دی

واضح رہے کہ فٹبال فیڈریشن پر اشفاق گروپ کی جانب سے قبضہ کے بعد سے پاکستان کی رکنیت معطل کی گئی۔ آج ہونے والے فیفا کانگریس کے فیصلے کے مطابق پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی اپنا کام جاری رکھے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیفا کے مطالبات پورے ہونے تک پاکستان کی معطلی برقرار رہے گی۔  ذرائع کے مطابق قبضہ ختم ہونے پر چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے کانگریس کو رپورٹ پیش کی جائے گی جس کی روشنی میں معطلی ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں