ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کے سیمی فائنلز کا آغاز کل ہونے جارہا ہے، جن میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے بڑے مقابلے کل شروع ہوں گے، پہلا میچ بیلجیم اور اور فرانس کے مابین کھیلا جائے گا، دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور کروشیا ٹکرائیں گے۔
چاروں ٹیموں کے مداحوں کی بڑی تعداد روس پہنچ گئی ہے، تجزیوں، تبصروں کے ساتھ ساتھ پیش گوئیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تجزیہ کار فرانس اور انگلینڈ کو فائنلسٹ قرار دے رہے ہیں، البتہ کروشیا اور بیلجیم بھی حیران کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
فٹ بال کا یہ عالمی میلے، جس کی ابتدا میں ٹیموں کے تعداد 32 تھی، اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، 28 ٹیمیں روس سے گھر لوٹ چکی ہیں۔
یاد رہے کہ فرانس 1999 میں فٹ بال چیمپین بن چکا ہے، انگلینڈ بھی ماضی میں ایک بار سنہری ٹرافی اٹھا چکا ہے۔
واضح رہے کہ بیلجیم برازیل کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچا تھا، جب کہ فرانس نے یوروگوائے کو ٹھکانا لگایا تھا۔ دیکھنا یہ ہے کہ پہلا سیمی فائنل کس کے نام رہتا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ سوئیڈن کو ٹھکانے لگا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا