فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ کے لیے پاکستان اور سعودی عرب کی ٹیمیں 6 جون کو جناح اسٹیڈیم میں میدان میں اتریں گی۔
دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال کا عالمی کپ ’’فیفا ورلڈ کپ‘‘ 2026 کو ہوگا جس کے کوالیفائنگ راؤنڈ جاری ہیں اور دوسرے راؤنڈ کے لیے سعودی عرب کی فٹبال ٹیم 5 جون کو ریاض سے اسلام آباد پہنچے گی۔
کوالیفائرز راؤنڈ ٹو میں پاکستان اور سعودی عرب کی ٹیموں کے درمیان 6 جون کو جناح فٹبال اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا۔ یہ گرین شرٹس کا فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں آخری ہوم میچ ہے۔
پاکستان ٹیم اپنا آخری اوے میچ 11 جون کو میزبان تاجکستان سے کھیلے گی۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 پہلی بار تین ممالک کی مشترکہ میزبانی میں ہوگا۔ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو سٹی کے ایزٹیکا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ فائنل نیو یارک، نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 104 میچز 16 جدید ترین اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔
بابر اعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، اب کوہلی کا ریکارڈ خطرے میں
فیفا ورلڈ کپ 2022 قطر میں منعقد ہوا تھا اور ارجنٹینا نے 36 سال بعد عالمی چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا۔