پیر, جون 17, 2024
اشتہار

بابر اعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، اب کوہلی کا ریکارڈ خطرے میں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سپر اسٹار کپتان بابر اعظم نے بھارتی ہم منصب کو پیچھے چھوڑ دیا اور اب انہوں نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے پر نظریں جما لی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اگرچہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے تاہم 32 رنز کی اننگ کھیل کر انہوں نے بھارتی ہم منصب کو ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ رنز بنانے والوں میں پیچھے چھوڑ دیا اور دوسرے نمبر پر فائز ہو گئے۔

برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو انگلینڈ نے 23 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تاہم یہ میچ کپتان بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان کر گیا۔

- Advertisement -

قومی کپتان نے اس میچ میں 32 رنز کی اننگ کھیلی۔ بابر اعظم اس اننگ میں 20 واں رنز اسکور کرتے ہی روہت شرما (3974) رنز کو پیچھے چھوڑ دیا، جو انہوں نے 151 میچوں میں بنا رکھے ہیں۔

بابر اعظم کے 118 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں رنز کی مجموعی تعداد 3987 ہو گئی۔ ان سے آگے اب صرف ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے 117 میچوں میں 4037 رنز اسکور کر رکھے ہیں اور بابر اعظم کو انہیں پیچھے چھوڑنے کے لیے صرف 51 رنز درکار ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، آئی سی سی کا بڑا فیصلہ

پاکستان ٹیم نے مزید دو ٹی ٹوئنٹی میچز انگلینڈ سے کھیلنے ہیں اور امکان ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کا اعزاز اپنے نام کر لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں