اشتہار

فیفا ورلڈ کپ، تیسری پوزیشن کیلیے مراکش اور کروشیا آج ٹکرائیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں آج تیسری پوزیشن کے لیے میچ کھیلا جائے گا جس میں سیمی فائنلز کی ناکام ٹیمیں مراکش اور کروشیا ٹکرائیں گی۔

قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ کا رنگا رنگ میلہ ختم ہونے میں اب صرف ایک دن باقی ہے۔ آج میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے میچ کھیلا جائے گا جس کے حصول کے لیے سیمی فائنلز کی ناکام ٹیمیں مراکش اور کروشیا کی ٹیمیں رات 12 بجے میدان میں اتریں گی۔

ایک جانب مراکش ہے جس نے پہلی بار سیمی فائنل کھیلنے والی مسلم افریقی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا وہ میچ جیت کر کانسی کا تمغہ لے کر وطن واپسی کی خواہاں ہے تو دوسری جانب کروشیا ہے جو کمزور حریف نہیں ہے اور ٹورنامنٹ میں اس نے کئی مضبوط ٹیموں کو گھر بھیج کر یہ ثابت بھی کیا ہے۔

- Advertisement -

مراکش کو کھلاریوں کی انجریز کی وجہ سے ٹیم کمبینیشن بناے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے سفر کی بات کی جائے تو مراکش مشکل سفر طے کر کے سیمی فائنل میں پہنچا۔ فائنل فور میں پہلی بار جگہ بنانے کا اعزاز پانے والی پہلی عرب مسلم ٹیم مراکش نے دنیائے فٹبال کے بڑے ناموں بیلجیم، اسپین اور پرتگال کو ٹورنامنٹ سے آؤٹ کیا۔

تاہم سیمی فائنل میں مراکش کے ورلڈ کپ جیتنے کے خواب چکنا چور ہوگئے اور دفاعی چیمپئن فرانس نے اسے صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

میگا ایونٹ میں کروشیا نے بیلجیم اور مراکش سے ڈرا میچز کھیلے اور کینیڈا کو شکست دی۔ ناک آؤٹ میں پنالٹی پر جیت حاصل کی۔ پری کوارٹر فائنل میں جاپان اور کوارٹر فائنل میں ہاٹ فیورٹ برازیل کو شکست سے دوچار کرکے فائنل فور میں جگہ بنائی۔

سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو آؤٹ کلاس کیا اور تین صفر سے با آسانی میچ جیتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں