اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کپتان رونالڈو کے بغیر بھی پرتگال نے سوئٹزر لینڈ کو با آسانی زیر کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

قطر میں کھیلے جا رہے فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے آخری میچ میں سابق عالمی چیمپئن پرتگال سے سوئٹزر لینڈ کو با آسانی زیر کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں جاری دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس ناک آؤٹ مرحلے کے آخری میچ میں سابق عالمی چمپئن پرتگال نے سوئٹرز لینڈ کو با آسانی ایک کے مقابلے میں 6 گولوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا اور اپنی پیش قدمی جاری رکھی۔

کپتان رونالڈو کے بغیر ہی میدان میں اترنے والی پرتگال کی ٹیم نے اپنے حریف کی ایک بھی نہ چلنے دی اور پرتگالی فٹبالرز نے پورے میچ میں سوئٹزرلینڈ پر دباؤ برقرار رکھا۔

- Advertisement -

میچ کی خاص بات گونکالو راموس کی ہیٹ ٹرک رہی جو نہ صرف رواں ورلڈ کپ کی پہلی ہیٹ رک ہے بلکہ پرتگال کی آسان فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

گونکالو راموس نے میچ کے پہلے ہاف کے 17 ویں منٹ میں پرتگال کی جانب سے پہلا گول کرکے حریف سوئٹزر لینڈ کو دباؤ میں ڈالا اس کے بعد میچ کے 51 ویں اور 67 ویں منٹ میں مزید دو گول کرکے دباؤ کو مزید بڑھایا۔

پرتگال کے پیپے، رافیل گوریرو اور رافیل لیو نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو ناقابل شکست میں تبدیل کردیا۔

میچ میں سوئس ٹیم پرتگال کے سامنے مکمل بے بس نظر آئی اور بمشکل ایک گول ہی کر پائی۔ اس فتح کے ساتھ پرتگال کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا اور سوئس ٹیم کو خالی ہاتھ گھر واپس بھیج دیا۔

اس سے قبل پری کوارٹر فائنل میں بڑا اپ سیٹ ہوا اور مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے سابق عالمی چیمپئن اسپین کو پنالٹی شوٹ پر شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا اور پہلی بار کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین کی چھٹی، مراکش نے پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں