اردن اور ازبکستان نے تاریخی کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
اگلے سال امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائنگ مرحلہ جاری ہے جہاں 48 ٹیموں پر مشتمل میگا ایونٹ میں مزید تین ٹیموں نے جگہ بنا لی۔
رپورٹ کے مطابق اردن اور ازبکستان نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ جنوبی کوریا بھی میگا ایونٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔
ورلڈ کپ کوالیفائر میں علی اولوان کی ہیٹ ٹرک کی بدولت اردن نے مسقط میں عمان کے خلاف 3-0 سے فتح حاصل کی، جب کہ ازبکستان نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ میچ ڈرا کیا۔ جمہوریہ کوریا بھی عراق کو شکست دے کر دوڑ میں شامل ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی کوریا نے عراق کو دو صفر سے ہرایا اور لگا تار گیارہویں بار فیفا ورلڈکپ میں جگہ بنائی۔
ازبکستان نے ایشیا میں کوالیفکیشن کے تیسرے راؤنڈ کے گروپ اے میں ایک میچ چھوڑ کر کوالیفائی کر لیا۔ یو اے ای پر چار پوائنٹ کی ناقابل تسخیر برتری کے ساتھ، ازبکستان تین میزبان ممالک، امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ کوالیفائی کرنے والا پانچواں ملک بن گیا۔
ازبکستان ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والا پہلا ڈبل لینڈ لاکڈ ملک ہے۔ اس سے قبل صرف 8 ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
سال 2026فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار 48 ممالک شامل ہوں گے، یہ 32 ٹیموں کے فارمیٹ کی توسیع ہے جو 1998سے 2022 کے درمیان چلی تھی۔