کولمبیا: مراکش فٹبال ٹیم کے فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال کو اپ سیٹ شکست دے کر پہنچنے پر عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیفا ورلڈ کپ 2010 کا آفیشل گانا ’وکا وکا‘ گانے والی نامور گلوکار نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شکیرا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ دِس ٹائم فار افریقہ‘ ساتھ ہی مراکش کے لیے تالیوں کا ایموجی بھی پوسٹ کیا ہے۔
This time for Africa!! 👏🇲🇦 #WorldCup
— Shakira (@shakira) December 10, 2022
فیفا ورلڈکپ کےکوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور وہ ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے