پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

فیفا ورلڈکپ: تیونس اور ڈنمارک کا میچ برابر

اشتہار

حیرت انگیز

دوحا: قطر کے میدانوں میں دنیائے کھیل کا میلہ جاری ہے، ایک اور میچ کا فیصلہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دوحا کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے اسٹیج مقابلے میں ڈنمارک اور تیونس کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا اور دونوں ٹیموں کے حصے میں ایک ایک پوائنٹ آیا۔

کھیل کے آغاز پر ڈنمارک ٹیم نے مخالف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھنےکے لئے متعدد حملے کئے تاہم تیونسی گول کپیر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے جبکہ ڈیفنڈرز نے بھی متعدد بار ڈنمارک کی چال کو ناکام بنایا۔

ڈنمارک کے اسٹرائیکر نے 13 بار مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر حملے کئے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹینیا کو ہرادیا

میچ میں مجموعی طور پر تین کھلاڑیوں کو یلو کارڈ بھی دکھائے گئے جن میں ڈنمارک کے دو جبکہ تیونس کا ایک کھلاڑی شامل تھا۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں بڑا اپ سیٹ ہوا تھا ، جہاں ہارٹ فیورٹ ارجنٹینیا کو سعودی عرب کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں