تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

فیفا ورلڈ کپ، کون کون سے فٹبالر مرکز نگاہ ہوں گے؟

قطر میں دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ شروع ہونے میں صرف دو روز باقی ہے اس ٹورنامنٹ میں کئی ایسے بھی کھلاڑی ہیں جو شائقین کی امیدوں کا مرکز ہوں گے۔

قطر جو پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے یہ ٹورنامنٹ شروع ہونے میں صرف دو دن باقی ہیں اور اب دنیا بھر کے کھیلوں کے شائقین کی نظریں قطر کے فٹبال اسٹیڈیم پر مرکوز ہوگئی ہیں۔ اس میگا ایونٹ میں جو کھلاڑی پرفارمنس دکھائے گا وہ ہیرو بن جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں کئی ایسے نامور کھلاڑی بھی ہیں جو شائقین کی نگاہوں اور امیدوں کا مرکز ہوں گے۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 32 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں اور میچوں میں کئی میگا اسٹارز جلوہ گر ہوں گے جنہوں نے طویل عرصے سے فٹبال کے میدانوں میں اپنی دھاک بٹھائی ہوئی ہے اور اس میگا ایونٹ میں بھی شائقین نے ان سے امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں۔

دنیائے فٹبال کے دور حاضر کے مشہور ترین کھلاڑی ارجنٹائن کے لائنل میسی کا کیریئر کا یہ آخری عالمی کپ ہوگا۔ ان کی خواہش اور کوشش ہوگی کہ اپنی کارکردگی سے وہ اس ورلڈ کپ کو یادگار بنائیں اور اپنی ٹیم کو ٹرافی کا حقدار بنوائیں۔ میسی ٹورنامنٹ میں شائقین فٹبال کی نگاہوں کا مرکز بھی ہوں گے۔

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو بھی ٹورنامنٹ میں اپنا رنگ جمانے کے لیے بے قرار ہیں اور ان کی کوشش ہوگی کہ اپنے ملک کو پہلا ٹائٹل جتوائیں جس کے لیے وہ سر دھڑ کی بازی لگائیں گے۔

فرانس اس میگا ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا اگر اس کے ایم باپے، گریز مین اور کریم بینزیما چلے تو پھر فرانس کو ٹائٹل کے دفاع سے کوئی نہ روک پائے گا۔

سب سے زیادہ فٹبال کی عالمی چیمپئن کا اعزاز رکھنے والی برازیل کا انحصار نیمار جونیئر پر ہوگا۔

اس کے علاوہ سینیگال کے سادیو مانے، پولینڈ کے رابرٹ لیون ڈوسکی، یوراگوئے کے لوئس سواریز اور برطانیہ کے گیرتھ بیل بھی اپنی اپنی ٹیموں اور شائقین کی امیدوں کا محور ہوں گے۔

کون ہیرو بنے گا اور کون زیرو؟ ٹرافی کون تھامے گا؟ یہ فیصلہ تو آئندہ ماہ 18 نومبر کو فائنل میچ کے بعد ہی ہوگا لیکن سنسنی سے بھرپور میگا ایونٹ کے لیے دنیا بھر کے کروڑوں شائقین فٹبال کا انتظار ختم ہونے کو ہے۔

Comments

- Advertisement -