ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

’پاکستان ہی کیوں کبھی چین پر بھی بمباری کرلیا کرو‘ کے آر کے کی فلم ’فائٹر‘ پر تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلموں پر تبصرہ کرنے والے کمال راشد خان المعروف کے آر کے بھی پاکستان مخالف بالی ووڈ فلم ’فائٓٹر‘ پر تنقید کردی۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’فائٹر‘ کا ٹریلر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا جس میں ریتھک روشن، دپیکا پڈوکون اور انیل کپور اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلم ’فائٹر‘ میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا گیا ہے جس پر پاکستانی فنکاروں زارا نور عباس، حرا خان نے بھی تنقید کی۔

- Advertisement -

تاہم اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کے آر کے کو فلم ’فائٹر‘ میں پلوامہ حملے کے بارے میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر دلچسپ انداز میں تنقید کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ بھئی بھارت کی ہر فلم میں پاکستان پر ہی بمباری ہوتی ہے کبھی چین پر بھی بمباری کر لیا کرو کیونکہ  بھارت کا چین سے بھی اتنا ہی جھگڑا ہے جتنا پاکستان سے ہے۔

کے آر کے نے طنزیہ انداز میں سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہر فلم میں صرف پاکستان پر ہی کیوں بمباری کرنی ہے چین پر بمباری کرنے میں کیا مسئلہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ والوں سے یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب ہر بھارتی فلم میں ایک یا دو آفیسر ہی پاکستان جا کر پورے پاکستان کو تباہ کردیتے ہیں تو پھر ہندوستان کو لاکھوں کی آرمی رکھنے کی اور ملک کے دفاع کے لیے اتنا بجٹ مختص کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ’فائٹر‘ میں ریتھک روشن، دپیکا پڈوکون، انیل کپور، کرن سنگھ گروور، سنجیدہ شیخ، اکشے اوبرائے، طلعت عزیز ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلم ’فائٹر‘ 25 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں