اشتہار

فلم کے سیٹ پر ہونے والے وہ حادثات جو جان لیوا ثابت ہوئے

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں جانے کتنے ہی لوگ کسی ایسے کام یا پیشے سے وابستہ ہیں جس میں‌ ان کی زندگی کو بھی خطرہ ہوتا ہے۔ کام کے دوران کسی حادثے کے نتیجے میں وہ زخمی، جسمانی طور پر معذور یا زندگی سے بھی محروم ہوسکتے ہیں، لیکن حادثہ تو کہیں‌ بھی پیش آسکتا ہے اور انسان لقمۂ اجل بن جاتا ہے۔ ایسے تکلیف دہ اور افسوس ناک واقعات کی مثالیں‌ فلم انڈسٹری سے بھی دی جاسکتی ہیں۔

سنیما کی اسکرین دورِ جدید میں شوقین افراد کی تفریحِ طبع کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ شائقینِ سنیما بڑے پردے مہم جوئی سے بھرپور مناظر اور کرداروں کو بظاہر خطروں کا سامنا کرتے ہوئے دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں، لیکن کیا یہ سب بہت آسان اور مکمل طور پر محفوظ بھی ہے؟ ایسا نہیں ہے! ہالی وڈ ہو یا کوئی بھی فلم انڈسٹری دنیا میں ایکشن اور تھرل پر مبنی مناظر کی عکس بندی کے دوران جان لیوا حادثات بھی پیش آتے ہیں۔

اسٹنٹس کی عکس بندی کے دوران اگرچہ سیٹ پر موجود تمام فن کار اور دیگر عملہ کسی منظر کو حقیقت سے قریب تر بنانے کی کوشش کے ساتھ ہوشیار بھی رہتا ہے اور حفاظتی انتظامات بھی کیے جاتے ہیں لیکن ہونی کو کون روک سکتا ہے۔ یہاں ہم ایسے ہی چند واقعات کا تذکرہ کررہے ہیں۔

- Advertisement -

1984ء میں مشہور ٹی وی سیریز ‘کور اَپ’ کی شوٹنگ جاری تھی کہ ایک نوجوان اداکار جان ایرک ہیکسم اپنی زندگی سے محروم ہوگیا۔ اس نے انجانے میں سیٹ پر رکھی ایک گن اٹھا لی اور خود پر فائر کر لیا اور نتیجے میں سیٹ پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

کمز اے ہارس مین 1978 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ مین مارا گیا تھا۔ یہ بدقسمت نوجوان ایک گھوڑے پر سوار تھا جو اچانک بِدک کر ٹریک سے ہٹ کر بھاگنے لگا۔ اس دوران اسٹنٹ مین کا سَر ایک جگہ ٹکرایا گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔

ٹوائی لائٹ زون: دی مووی ایک ہارر فلم تھی جس کی شوٹنگ کے دوران دو بچوں سمیت تین اداکار ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ 1982ء کی بات ہے۔ فلم امریکی ہدایت کار اور فلم ساز اسٹیون اسپیلبرگ کی پروڈکشن کمپنی کی پیشکش تھی جس میں حادثہ اس وقت پیش آیا تھا جب ایک ہیلی کاپٹر عکس بندی کے دوران کریش ہوا اور سیٹ پر موجود فن کار اس کی زد میں آ گئے۔

ٹاپ گن وہ ایکشن فلم ہے جو آج بھی مقبول ہے اور یہ 1986 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران آرٹ شول نامی اسٹنٹ پائلٹ ایک ایسا جہاز اڑا رہا تھا جس میں کیمرا نصب ہوتا اور وہ ایریل فوٹوگرافی کرتا ہے۔ اس منظر کے دوران جہاز کنٹرول سے باہر ہوا اور سمندر میں جاگرا۔ اس بدقسمت پائلٹ کی لاش تک نہیں مل سکی تھی۔

اپنی پہلی بڑی فلم ‘دی کرو’ کے سیٹ پر اداکار برینڈن لی نے زندگی کی بازی ہار دی تھی۔ سیٹ پر موجود گن سے نکلنے والی نقلی گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے اور ڈاکٹر انھیں بچانے میں کام یاب نہیں ہو سکے۔ موت کے وقت اداکار کی عمر 28 برس تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں