اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی اداروں کی تیاریاں آخری مراحل میں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی اداروں کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، سندھ پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹ ایس ایس یو کمانڈوز نے ایمرجنسی الارم بجتے ہی تین منٹ میں اسٹیڈیم پہنچنے کا مظاہرہ کیا۔

تفصلات کے مطابق کرکٹ کا شوق اور پی ایس ایل کا جنون لمحہ بہ لمحا بڑھتا جارہا ہے، 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کا انعقاد کیا گیا ہے، میچ کی سیکیورٹی کے لیے قانون نافذ کرنے والے تمام متعلقہ اداروں نے اپنے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے خصوصی یونٹ سواٹ نے آج ایمرجنسی الارم بجنے کے بعد تین منٹ میں اپنے ہیڈکواٹر سے اسٹیڈیم پہنچنے تک کا مظاہرہ کیا، مظاہرے میں سواٹ یونٹ کی لیڈی کمانڈوز بھی شامل تھی۔

- Advertisement -

مشق کرنے والے کمانڈوز نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے ہر طرح نمٹنے کا عزم ظاہر کیا۔

اسپیشلائزڈ یونٹ کے کمانڈنٹ مقصود احمد میمن کے مطابق سوات یونٹ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت ہر لمحہ تیار ہے، سوات ٹیم کو تربیت کے دوران ہر قسم کے مراحل سے گذارا گیا۔

کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود میمن نے مزید بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کی سیکیورٹی میں ایس ایس یو اپنا بھرپورکردار ادا کرے گی، ایس ایس یو کے جوان اسٹیڈیم کے اندر، باہر اور سرویلنس پر موجود ہونگے جبکہ اس موقع پر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات بھی کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2018 کا سیمی فائنل 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں جبکہ فائنل 25 مارچ بروز اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، وقت کا تعین فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں کئی سال بعد کرکٹ کا کوئی بین الاقوامی ایونٹ منعقد ہونے جارہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں