پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

فنانس بل میں سینیٹر فیصل واوڈا کی اہم سفارش مان لی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فنانس بل میں سینیٹر فیصل واوڈا کی اہم سفارش کو مان لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مقامی طور پر تیار ہائبرڈ گاڑی پر سیلز ٹیکس تبدیل نہیں ہوسکتا، سال 2026 تک ہائبرڈ مقامی گاڑی پر ٹیکس تبدیل نہیں ہوسکتا ہے۔

فنانس بل کے مطابق مقامی طور تیار ہائبرڈ گاڑی پر سیلز ٹیکس 8.5 فیصد ہی رہے گا۔

- Advertisement -

مقامی طور پر تیار ہائبرڈ گاڑی پر 25 فیصد سیلز ٹیکس واپس لے لیا گیا ہے، ہائبرڈ گاڑی کی تیاری کی اجازت 2021 سے 2026 کی آٹو پالیسی کے تحت دی گئی۔

علاوہ ازیں فنانس ترمیمی بل میں بتایا گیا کہ بلڈر اور ڈیولپرکی کسی بھی لانچ کردہ پروڈکٹ پرتین فیصد ایف ای ڈی عائد ہوگی جبکہ کمرشل پلاٹ فروخت کرنے پر تین فیصد ایف ای ڈی عائد ہوگی۔

فروخت کرنےوالا اگرفائلرہوا تو تین فیصد ایف ای ڈی اور فروخت کرنے والا اگرلیٹ فائلرہوا توپانچ فیصد اوراگرنان فائلرہوا تو سات فیصد ایف ای ڈی دے گا۔

اسلام اباد میں سیکشن سیون ای کے تحت فارم ہاؤس اوربڑے گھروں پر پانچ لاکھ روپے کیپیٹل ویلیو ٹیکس عائد ہوگا جبکہ اسلام آباد میں 2 ہزار سے 4 ہزار گز تک کے فارم ہاؤس اورگھروں پرفروخت کے وقت پانچ لاکھ روپے کیپیٹل ویلیو ٹیکس عائد ہوگا

اسلام آباد میں چارہزار گز سے زائد فارم ہاؤس اور گھروں کی فروخت پردس لاکھ کیپیٹل ویلیوٹیکس عائد ہوگا جبکہ بجٹ میں سیون ایف کے تحت بلڈر اور ڈیولپر کی انکم ڈیمڈ کرنے کے بعد پندرہ فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں