منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

حکومت کا فنانس بل متعدد ترامیم کے ساتھ پاس کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی حکومت نے فنانس بل متعدد ترامیم کے ساتھ پاس کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بجٹ ضرور پاس ہوگا، فنانس بل میں بچوں کے دودھ پر لگایا گیا ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈبل روٹی، نمک، مرچ، چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ فنانس ترمیمی بل کی منظوری کے لیے حکومت نے لائحہ عمل طے کر لیا ہے، اتحادی جماعتیں فنانس بل کی حمایت میں ووٹ دیں گی، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے، جس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ضمنی مالیاتی بل منظور کرانے کا مشن ، وزیراعظم متحرک

فواد چوہدری کا اجلاس سے متعلق کہنا تھا کہ آج جو ہونے جا رہا ہے، اس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ منی بجٹ اصل میں ریفارمز بجٹ ہے، عوام پر معمولی بوجھ کی چند چیزوں کو بھی نکالا جائے گا، شام تک وزیر خزانہ اعلان کر دیں گے۔

انھوں نے اسٹیٹ بینک کے حوالے سے بتایا کہ دس میں سے آٹھ افسران حکومت لگائے گی، اسٹیٹ بینک کی سو فیصد ملکیت حکومت پاکستان کے پاس ہی رہے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جلد خوش خبری ملے گی، آئی ایم ایف کے دوسرے جائزے کی منظوری ابھی باقی ہے، فریقین میں کوئی اختلاف نہیں، شرح سود میں اضافے سے مانگ میں کمی اور اشیا کی قیمتوں میں اعتدال آیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں