جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

پاکستان کی غیر ملکی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے کی امید

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب کی موڈیز انویسٹر سروس کے ساتھ ملاقات کے بعد پاکستان کی غیر ملکی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے کی امید بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے موڈیز انویسٹرسروس کے ساتھ ملاقات کی ، جس میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی اشاریوں سے آگاہ کیا اور ٹیکس، توانائی کے شعبوں میں اصلاحات اور نجکاری کے اقدامات کا بتایا۔

وزیرخزانہ نے کہا پاکستان میں مشرق وسطیٰ اور چین سے سرمایہ کاری ہونے جا رہی ہے، اُمیدہےکہ موڈیز جلدہی ملک کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کرے گی۔

- Advertisement -

اس سے قبل وزیرخزانہ کی سی ای اوسعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ سلطان عبدالرحمن سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں جاری منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیاگیا اور کراچی تا چمن قومی شاہراہ اور دیامیر بھاشا ڈیم کی فنڈنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔

وفاقی وزیر نے کہا آئی ایم ایف اسٹینڈبائی ارینجمنٹ میں مائیکرواکنامک استحکام حاصل کیا، ٹیکس اصلاحات،توانائی اورنجکاری سمیت اہم ترجیحات پرروشنی ڈالی، مشرق وسطیٰ اورچین پرتوجہ مرکوزہے۔

انھوں نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کےافراط زر،زرمبادلہ کےذخائرسمیت دیگراہم سوالات کےجوابات دیےگئے اور قرض ادائیگی، ایکسٹرنل اکاؤنٹس کی کمزوری اورملکی لیکویڈیٹی سےمتعلق سوالات پرتوجہ دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں