اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا معاملہ چیف جسٹس پاکستان کی صوابدید پر ہے، مفتاح اسماعیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا معاملہ چیف جسٹس پاکستان کی صوابدید پر ہے، حکومت کے خاتمے سے قبل کچھ نا کچھ ریفنڈ ضروردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا بل پیرکو اسمبلی سے پاس ہوجائے گا، اسکیم کا معاملہ چیف جسٹس پاکستان کی ثوابدید پر ہے، چیف جسٹس کی بنائی کمیٹی نے حکومتی مؤقف کی تائید کی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاراچنارمیں غیرقانونی منی ایکسچینج بن گئےہیں، غیرقانونی منی ایکسچینج سے ڈالرکی اسمگلنگ ہورہی ہے، ملک میں غیرملکی کرنسی کی نقل وحرکت پر پابندی لگائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سےسڑکیں بنی ہیں، دنیا بدل گئی ہے، پیسے کی نقل وحرکت کی نگرانی کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں پاکستانی بینکوں کو مسائل کاسامناہے، فرانس میں نیشنل بینک کو سات لاکھ ڈالرکاجرمانہ ہوا، امریکا میں حبیب بینک پر25 کروڑ ڈالرجرمانہ ہوا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چین سے4ارب ڈالرانڈرانوائیسنگ ہورہی ہے، یواےای سےڈھائی ارب ڈالرکی انڈرانوائیسنگ ہورہی ہے، انڈرانوائیسنگ میں کمرشل امپورٹرملوث ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے خاتمے سے قبل کچھ نا کچھ ریفنڈ ضروردیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں