بدھ, اکتوبر 2, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف کا یہ پروگرام آخری ہوگا، وزیرخزانہ کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ پروگرام آخری ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا پروگرام آخری ہوگا، ہم آئی ایم ایف پروگرام میں معیشت کے استحکام کے لیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کرنسی مستحکم ہے، مہنگائی کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے پالیسی ریٹ کم ہوا ہے۔

- Advertisement -

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر تک مکمل ہوجائے گی، ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ، تین ڈسکوز کی نجکاری بھی اکتوبر میں ہوجائے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے بعد لاہور، کراچی ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جون 2025 سے پہلے متعلقہ محکمے اور وزارتیں ختم کرنے کا عمل مکمل ہوجائے گا، ایک وزارت ختم کررہے ہیں دو کو ضم اور تین کی رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چین سے ڈیٹ ری پروفائلنگ پربات ہورہی ہے جو ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، چینی آئی پی پیزکی پیمنٹ ری پروفائلنگ کرالیتے ہیں توعوام کوفائدہ پہنچاسکیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ادارہ جاتی اصلاحات، ٹیکس اورانرجی سیکٹر ترجیحات ہیں، انرجی سیکٹر میں ڈسکوز کے بورڈز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی پالیسی  دینا چاہتے ہیں جس سے نجی سیکٹرلیڈ کرے، بیرونی سرمایہ کاری سے نجی سیکٹرمیں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں