وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاق کے الیکٹرک کو ایک ہزار میگا واٹ بجلی مفت فراہم کر رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نے وفاق کو ایک سال سے بجلی کے واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔ وفاق کے الیکٹرک کو ایک ہزار میگا واٹ بجلی مفت فراہم کر رہا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ کے الیکٹرک وفاق کی نادہندہ ہے پھربھی بجلی بلا تعطل دے رہے ہیں۔ کے الیکٹرک 2150 میگا واٹ بجلی کراچی کے شہریوں کو دیتی ہے اور شہریوں سے بجلی کی پوری بلنگ کرتی ہے۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک وفاق سے لی گئی ایک ہزارمیگا واٹ بجلی کے پیسے شہریوں سے وصول کرتی ہے اور شہریوں سے تقریباً 82 فیصد بل کی رقم وصول کرلیتی ہے لیکن وفاق کو ادا نہیں کر رہی۔