ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

لاک ڈاؤن : چھوٹے اور درمیانے کاروبار کرنے والوں کیلئے بڑی سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے روزگار ری فنانس سہولت کاطریقہ متعارف کرادیا، اس سہولت سے چھوٹے اور درمیانے کاروبار کرنے والوں کو فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے باعث پیدا مشکل معاشی صورت حال کے باعث وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے روزگار ری فنانس سہولت کا طریقہ متعارف کرادیا، اس سہولت سے چھوٹے اور درمیانے کاروبار کرنے والوں کو فائدہ ہوگا۔

اس سے ملازمین کونوکری سے برخاست کرنےکےرجحان پرقابوپایا جاسکےگا اور اسکیم کے تحت حکومت بینکوں کا پہلا 40فیصد نقصان برداشت کرسکے گی۔

کریڈٹ رسک میں شراکت داری کیلئے30ارب روپےمختص کردیئے ہیں ، اسکیم کےتحت تین مہینوں کی تنخواہوں کی ری فنانسنگ حاصل کی جاسکتی ہے اور اسکیم سے سالانہ2ارب سیلزٹرن اووررکھنے والے ادارے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

کوروناوائرس سے بے روزگاری روکنے کیلئے اسکیم متعارف کرائی گئی ہے، وزارت خزانہ سے سبسڈی منظوری پر اسٹیٹ بینک یہ سہولت شروع کررہاہے۔

یاد رہے اسٹیٹ بینک کی قرضوں میں سہولت کی اسیکم کے تحت 3 لاکھ سے زائد صارفین نے فائدہ اٹھایا اور 223 ارب سےزائدکےقرضے مؤخرہوئے۔

اسکیم کےتحت قرض میں اصل کی رقم ایک سال کیلئےمؤخرکی گئی ہے، سہولت کاروباری طبقے کی آسانی کیلئےمتعارف کروائی گئی تھی، اس وقت بھی 5126 درخواستوں کاکام جاری ہے۔

اسکیم سےفائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ 30 جون 2020 ہے، اس کےعلاوہ سات سوکمپنیوں نےملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئےسستےقرض کیلئے درخواست دی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں اورڈی ایف آئیزکوپندرہ دن میں قرضوں کی منظوری دینے کی ہدایت کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں