تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

آئی ایم ایف سے کامیابی  تک مذاکرات جاری رہیں گے، وزارت خزانہ

اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کی ناکامی کی خبروں کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزراتِ خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ناکامی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، جمعہ کو مذاکرات جہاں ختم ہوئے پیرسے دوبارہ اُسی نقطے سے بات چیت کا آغاز ہوگا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ مذاکرات بلاتعطل پیر سے دوبارہ شروع  ہوں گے، مذاکرات ختم ہونے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے، آئی ایم ایف سے کامیابی  تک مذاکرات جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیں: عوام کی ماہانہ آمدنی میں اضافہ ہوا ہے: وزیر خزانہ

ترجمان وزارتِ خزانہ نے کہا کہ سیکریٹری خزانہ اوران کی ٹیم واشنگٹن میں مذاکرات کیلئے موجود ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر خزانہ شوکت ترین امریکا پہنچے جبکہ ایک روز قبل گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے امریکا پہنچے ہیں۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں مستقبل میں پروگرام جاری رکھنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

دو روز قبل شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ مہنگائی میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -