اسلام آباد : ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ حکومت نے لیوی اور سیلز ٹیکس کی مد میں اپنے 35 روپے چھوڑے، ورنہ فی لیٹر قیمت 180 روپے سے بھی زائد ہوتی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت سیلز ٹیکس17 فیصد کی بجائے 1.43فیصد حاصل کرے گی، پورا 17فیصد وصول ہوتا تو پٹرول قیمت 160سے زیادہ ہو جاتی، مزید اگر 30روپے لیوی لیاجاتا تو پٹرول 180 روپے فی لیٹر ہوتا، حکومت نےاپنے فی لیٹر 35روپےچھوڑے ہیں۔
حکومت سیلز ٹیکس کی مد میں صرف 1.43 فیصد حاصل کرے گی 17 فیصد کے بجائے۰ اندازہ لگائے اگر پورا 17 فیصد وصول کیا جاتا تو قیمت 160 سے بھی زیادہ ہو جاتی اور مزید اگر 30 روپے لیوی لیا جاتا تو پٹرول 180 روپے فی لیٹر ہوتا۰ فی لیٹر 35 روپے حکومت نے اپنے چھوڑے ہیں۰ pic.twitter.com/iRul508c15
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) November 5, 2021
یاد رہے گذشتہ رات حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے 82 پیسے ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 134 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 142 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔