تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا، مہنگائی صرف 9 فیصد بڑھی، ترجمان مشیر خزانہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ نے مہنگائی سے متعلق رپورٹ کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  عوام کی فی کس آمدنی میں اضافہ مہنگائی کی شرح سےنسبتاً زیادہ ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان مشیر خزانہ نے 70 سالہ مہنگائی کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اسے گمراہ کن قرار دیا اور کہاکہ جس نے یہ رپورٹ تیار کی اسے70سال کی تاریخ کا اندازہ نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق رپورٹ کےعنوان اور مضمون میں دئیےگئے ڈیٹامیں کوئی ربط نہیں، مہنگائی پر تمام ڈیٹا پاکستان بیورآف شماریات دیتی ہے، عنوان میں ذکرہےکہ پاکستان میں70سالہ مہنگائی کا ریکارڈ برابر ہوگیا، مضمون میں صرف4،3اشیا کےمہنگےہونےکی نشاندہی کی گئی ہے۔

مشیرخزانہ کے ترجمان نے کہا کہ اعدادوشمار سے ہٹ کر خبر کو غلط سرخی کے ساتھ شائع کر کے سنسنی پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے، مہنگائی کا درست موازنہ سی پی آئی سے ہی کیا جاسکتا ہے، سی پی آئی 365 آئٹمز اربن،244رول میں لےکرمرتب ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کا جمعے کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

یہ بھی پڑھیں: حکومت مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی تکلیف سے پوری طرح آگاہ ہے، وزیراعظم

مشیر خزانہ کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت صورت حال یہ ہےکہ دنیامہنگائی کی لپیٹ میں ہے، چین سےجرمنی تک کئی دہائیوں کے مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں جبکہ پاکستان میں موجودہ مہنگائی9فیصدکےحساب سے ہے، یہ کم وبیش رواں سال کے ٹارگٹ کےقریب اورگزشتہ سال سےکم ہے۔

ترجمان کے مطابق عالمی مہنگائی کے باوجودحکومت کی کوشش ہےعوام پر کم سےکم اثرپڑے، حکومتی کوششوں سےآٹا، چینی، سبزی کی قیمتوں میں کمی آناشروع ہوگئی ہے، آئندہ دنوں میں گھی،تیل پر عائد ٹیکسزکی شرح کو کم کیاجائےگا، جس کے بعد قیمتوں میں 50 روپے تک کمی ہوجائے گی۔

مشیر خزانہ کے ترجمان نے کہا کہ عوام کوٹارگٹڈسبسڈی سےریلیف کی پالیسی پرعمل درآمد جاری ہے، فی کس آمدنی میں اضافہ مہنگائی کی شرح سے نسبتاً زیادہ ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -