اشتہار

ایف اے ٹی ایف : روس کی رکنیت معطل، جنوبی افریقہ گرے لسٹ میں

اشتہار

حیرت انگیز

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے کی رکنیت معطل کردی جبکہ جنوبی افریقہ اور نائجیریا کو گرے لسٹ میں ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی مالیاتی امور پر نظر رکھنے والی ٹاسک فورس (فیٹف) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی طرف سے ناقابل قبول اقدامات کی وجہ سے اس کی رکنیت کو معطل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیٹف کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی فیڈریشن کے اقدامات ایف اے ٹی ایف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہیں جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا۔

- Advertisement -

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مطابق وہ عالمی سلامتی، تحفظ اور مالیاتی نظام کو مستحکم بنانے کے لیے فعال ہے لیکن روس ان بنیادی نکات کے برخلاف اقدامات کا مرتکب ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ٹاسک فورس کی جانب سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یوکرین پر روسی حملے کو پورے ایک برس کا عرصہ مکمل ہوا ہے۔

اس کے علاوہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے جنوبی افریقہ اور نائجیریا کو گرے لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ بھی کیا ہے اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ افریقی ممالک دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فیٹف کا یہ فیصلہ جنوبی افریقہ کی ترقی یافتہ معیشت کے لیے بڑا دھچکا ہے، تاہم گرے لسٹ میں ڈالے جانے سے ملک کے سرمائے کے بہاؤ میں خلل پڑ سکتا ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے بیان میں مزید کہا ہے کہ ان دونوں ممالک نے سیاسی عزم کو ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنی کوششوں میں تیزی لائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں