اشتہار

آپ کی نظریں کتنی تیز ہیں؟ 21 سیکنڈ میں تصویر میں چھپے جانور ڈھونڈیں

اشتہار

حیرت انگیز

بصری دھوکے پر مبنی پہیلیاں بعض اوقات آپ کی بصارت کو بھی جانچتی ہیں، ایسی ہی ایک پہیلی آج ہم لائے ہیں جس میں آپ نے صرف 21 سیکنڈ میں چھپے جانور تلاش کرنے ہیں۔

سوشل میڈیا آج کل معلومات اور تفریح کا بہترین اور سستا ذریعہ ہے جہاں گھر بیٹھے آپ نہ صرف دنیا سے آگاہ رہتے ہیں بلکہ مختلف ذرائع سے تفریح بھی حاصل کرتے ہیں جیسا کہ پہیلیاں جو کہ آج کل سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہیں۔

سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ جن پہیلیوں کو مقبولیت حاصل ہوئی ہے وہ بصری دھوکے پر مبنی پہیلیاں ہیں یعنی دکھائی کچھ دیتا ہے اور حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے، یہ پہیلیاں آپ کے بصارت کے امتحان کے ساتھ نظروں اور ذہن کے درمیان کتنا تال میل ہے؟ یہ بھی بتاتی ہیں۔ سائنس دان بھی انسانی دماغ کے کام کرنے کے طریقے کا مطالعہ کرنے کے لیے نظری وہم کا استعمال کرتے ہیں۔

- Advertisement -

آج ہم ایک اور ایسی دلچسپ تصویری پہیلی آپ کے لیے لائے ہیں جو پہلی نظر میں دیکھنے میں تو کسی نوجوان دلہن کی لگتی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے اس میں کئی جانور چھپے ہوئے ہیں اور آرٹسٹ نے اس خوبی سے اس تصویر میں ان جانوروں کو سمویا ہے کہ انہیں تلاش کرنا ایک دلچسپ امتحان سے کم نہیں۔

تو کیا آپ اس دلچسپ امتحان کا حصہ بننا کیلیے تیار ہیں لیکن جان لیں کہ آپ کو تصویر میں جانور تلاش کرنے کیلیے صرف 21 سیکنڈ ملے ہیں۔

تو پہلے نیچے دی گئی تصویر دیکھیں پھر گھڑی پر نظر ڈالیں اور نظروں کو دماغ کے ساتھ یکسو کرکے تلاش شروع کردیں۔

امید ہے کہ کچھ جانور واضح طور پر نظر آگئے ہوں گے لیکن کیا تمام جانور تلاش کرلیے؟

اپنا فوکس تصویر میں نظر آتے انسانی چہرے سے ہٹائیں اور پھر جستجو کریں۔

آئیے ہم بتائیں کہ اس تصویر میں کتنے جانور ہیں۔

اس تصویر میں آپ کو 11 جانور نظر آئیں گے، تو کیا آپ نے تمام جانور تلاش کرلیے؟ اگر تمام نہیں کیے تو مقررہ 21 سیکنڈ میں آپ نے کتنے جانور ڈھونڈے، نیچے ان باکس میں جواب دے سکتے ہیں۔
اب جانیے ان جانوروں کے نام جو اس تصویر میں چھپے ہیں وہ جانور ہیں۔

ہاتھی، شیر، ہنس، سانپ، 2 کبوتر، بگلا، بڑی مچھلی، چھوٹی مچھلی، بھیڑیا، گائے اور خرگوش
جھوٹ نہیں چلے گا صحیح بتائیں آپ میں سے کتنے 21 سیکنڈ میں تمام جانوروں کو تلاش کرنے میں کامیاب رہے۔

تو جو تمام جانور تلاش کرنے میں کامیاب رہے انہیں بہت بہت مبارکباد اور تالیاں کہ آپ کی نظروں اور ذہن میں تال میل بہت زبردست ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں