تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

پہیلی، تصویر میں‌ موجود بلی کو چند ہی لوگ تلاش کرسکے

انٹرنیٹ صارفین کی دماغی ورزش یا ذہنی صلاحیت نکھارنے کے لیے آج جو تصویری پہیلی پیش کی جارہی ہے اُس میں انہیں بلی تلاش کرنے کا چیلنج دیا گیا ہے۔

 ویسے تو انٹرنیٹ پر روز ہی پہلیاں شیئر ہوتی ہیں، جن میں سے کسی ایک کو منتخب کر کے ہم آپ کے سامنے پیش کرکے درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز اردو نے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے پہیلی کا سلسلے کا آغاز کیا ہے، جن میں قارئین کو کبھی پزل، کبھی ریاضی اور کبھی تصاویر میں فرق تلاش کرنے کا چلینج دیا جاتا ہے۔

یہ پہیلیاں اتنی آسان اور سادہ نہیں، جتنا آپ سمجھ رہے ہیں کیونکہ درست جواب تلاش کرنے کے دوران آپ کو‌ پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

تصویر میں‌ موجود مختلف نمبرز تلاش کریں

جہاں یہ پہلیاں لوگوں کے لیے درد سر بنتی ہیں وہیں ذہین قارئین ان پہیلیوں کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہیں اور درست جواب تلاش کرکے اپنے قریبی دوستوں کو بھی یہی چیلنج دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

آج جو پہیلی آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں، اس میں آپ کو بلی تلاش کرنا ہے۔

درج ذیل تصویر میں آپ کو ایک گھر کی بند کھڑکی نظر آرہی ہے، جس میں ایک بلی بھی ہے۔ آپ کو تیس سیکنڈ میں اُس بلی کو تلاش کرنا ہے۔

کیا آپ تلاش کرسکے ؟ اگر نہیں تو اسکرول کر کے نیچے دیکھے۔

درست جواب دیکھیں

بلی کو سرخ دائرے میں دیکھا جاسکتا ہے۔


کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

Comments

- Advertisement -