تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا آپ تیز نظر ہیں؟ 11 سیکنڈ میں جنگل میں چھپا سوڈا کین تلاش کریں

لیجیے ایک اور تصویری پہیلی آپ کے سامنے ہے، اگر آپ تیز نظر ہیں تو صرف 11 سیکنڈ میں جنگل میں چھپا سوڈا کین تلاش کرلیں گے۔

تجسس انسانی فطرت کا اہم پہلو ہے اور بصری فریبوں نے انسانوں کو صدیوں سے مسحور کیا ہے، حالیہ برسوں میں بصری وہموں کا جنون تیزی سے بڑھا ہے، اس قسم کی تصویری پہیلیاں سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کی ایک بڑی وجہ بھی یہ ہے کہ یہ آپ کو اپنے اطراف سے بیگانہ کرکے ایک دوسری دنیا میں لے جاتی ہیں جہاں آپ کی نظروں کا دماغ کا تال میل شروع ہوکر ایک نئی چیز کھوجنے لگ جاتا ہے اور اس سے دماغ کی بھی ورزش ہوجاتی ہے جو ذہنی صحت کے لیے مفید ہوتی ہے۔

ماہرین نظری وہم کی تین قسموں میں تقسیم کرتے ہیں جو ادبی، جسمانی اور علمی ہیں، ان وہموں میں سے علمی وہموں کا سائنس دان سب سے زیادہ مطالعہ کرتے ہیں کیونکہ اس سے یہ بصیرت ملتی ہے کہ ہمارے دماغ لاشعوری طور پر کیسے کام کرتے ہیں، اس میں بعض اوقات ہماری آنکھیں ہمارے دماغ کو یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہیں کہ ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ حقیقی ہے، اس رجحان کو ہی نظری وہم کہا جاتا ہے۔

آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے مشاہدے کی صلاحیتیں کتنی بہتر ہیں، یہ جاننے کیلیے آپ کو یہ پہیلی بوجھنے کے کھیل کا حصہ بننا پڑے گا تو کیا آپ تیار ہیں۔

یہ تصویر غور سے دیکھیں۔

Jagranjosh

اس تصویر میں آپ کو ایک جنگل کا منظر نظر آرہا ہے جس میں سورج کی روشنی درختوں اور جھاڑیوں سے چھن کر زمین تک پہنچ رہی ہے اور خوبصورت منظر پیش کر رہی ہے، ہریالی کا یہ منظر آپ کو یقیناً من بھایا ہوگا لیکن کھیل تو اب شروع ہوگا۔

آپ اس منظر میں کھو گئے ہیں تو اس میں چھپے سوڈا کین کو تلاش کریں جو جنگل میں ہی کہیں چھپا ہوا ہے لیکن یاد رہے اس کھوج کیلیے آپ کے پاس لامحدود وقت نہیں بلکہ صرف 11 سیکنڈ ہیں۔

اگر آپ تیز نظر ہیں اور بصری پہیلیاں بوجھتے رہتے ہیں تو ہمیں یقین ہے کہ مقررہ وقت سے قبل ہی سوڈا کین تلاش کرلیں گے۔

تو کیا آپ نے سوڈا کین کو دیکھا؟

بعض اوقات ہم منظر کی دلکشی میں اس قدر کھو جاتے ہیں کہ اطراف م یں پھیلے کوڑے کرکٹ اور فضلے کو نظر انداز کردیتے ہیں، سوڈا کین اسی منظر میں موجود ہے بس اپنی توجہ مرکوز رکھیں تاکہ جلد اسے دیکھ سکیں۔

چلیں ایک اور اشارہ دے دیتے ہیں کہ سوڈا کین تصویر کے دائیں جانب نہیں ہے اگر اب بھی آپ سوڈا کین تلاش نہیں کرسکے تو پھر۔۔۔۔۔۔

چلیں ہم بتاتے ہیں کہ سوڈا کین کہاں ہے نیچے اسکرول کریں۔

Jagranjosh

سوڈا کین تصویر کے بائیں جانب ہے جسے سرخ رنگ میں نمایاں کیا گیا ہے۔

تو آپ میں سے کون کون  مقررہ 11 سیکنڈ میں یہ چلینج پورا کرسکا نیچے کمنٹ باکس میں ضرور بتائیں۔

Comments

- Advertisement -