تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

گھر میں غصہ کرنا جرم قرار، پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوسکتا ہے

کیا آپ جانتے ہیں گھر میں اونچی آواز سے بات کرنے پر آپ مجرم قرار دیے جاسکتے ہیں، یہ ایک ایسا جرم ہے جس کے نیتجے میں آپ پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

لندن کی مقامی کونسل کی جانب سے شہری کمیونٹی پروٹیکشن نوٹس جاری کیا گیا جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ اپنے ہی گھر میں تیز آواز سے بات کرنے یا جھگڑا کرنے سے پڑوسی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کے گھر میں ہونے والے جھگڑے یا تکرار سے پڑوسی زرا بھی متاثر ہوا تو ایسے شخص (مرد یا عورت) کو پولیس تحویل میں لے گی اور پھر اُس پر 2500 پاؤنڈ (پانچ لاکھ روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی سابق وزیراعظم تھریسامے نے 2014 میں اُس وقت یہ حکم نامہ جاری کیا تھا جب وہ وزیر داخلہ کی حیثیت سے امور انجام دے رہی تھیں۔

انہوں نے حکم نامے میں واضح طور پر بتایا تھا کہ قانون کا اطلاق 16 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں پر ہوگا۔

قانون کے مطابق اگر کوئی شہری اپنے گھر میں زور زور سے رورہا یا گفتگو بھی کررہا ہے تو یہ بلدیاتی کونسل کے حکم نامے کی خلاف ورزی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پہلی بار دسمبر 2015 میں کاؤنسل کی جانب سے ہر گھر پر نوٹس بھیجے گئے تھے جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا تھا کہ وہ اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھیں اور انہیں شکایت کا موقع نہ دیں۔

Comments

- Advertisement -