بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

حافظ نعیم الرحمان پر جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلدیاتی ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے حافظ نعیم الرحمان پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نارتھ ناظم ٹاؤن یوسی 8 کے چیئرمین ہیں۔

ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ اور گلبرگ ٹاؤن یوسی کے چیئرمین فاروق نعمت اللہ پر بھی 10 ، 10ہزار جرمانہ کیا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے نوٹس کا جواب جمع

- Advertisement -

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کا کہنا ہے کہ 3نومبر کو بنو قابل پروگرام کا انعقاد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھی، بنوقابل پروگرام کرنے سے یکم نومبر کو منع کیا گیا تھا۔

14 نومبر کو کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا معاملے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے دفتر میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے نوٹس کا جواب جمع کرایا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے ان کے کونسل ایڈوکیٹ سیف الدین نے جواب جمع کرایا۔ ڈی ایم او سینٹرل کی جانب سے حافظ نعیم الرحمان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں