بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے نوٹس کا جواب جمع

اشتہار

حیرت انگیز

14 نومبر کو کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا معاملے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے دفتر میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے نوٹس کا جواب جمع کرادیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے ان کے کونسل ایڈوکیٹ سیف الدین نے جواب جمع کرایا۔ ڈی ایم او سینٹرل کا کہنا ہے کہ جواب کا جائزہ لینے کے بعد اس پر فیصلہ کریں گے۔

ڈی ایم او سینٹرل کی جانب سے حافظ نعیم الرحمان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

حافظ نعیم الرحمان کو شوکاز نوٹس جاری

- Advertisement -

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حافظ نعیم الرحمان کو کل متعلقہ حکام کے سامنے خود یا کونسل کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان کل 3 بجے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر خود یا کونسل کے ذریعے پیش ہوکر جواب دیں۔

نوٹس کے مطابق گلبرگ ٹاؤن میں بڑے جلسے اور بڑی تقریبات پر پابندی ہے جب کہ تین نومبر کو بنو قابل پروگرام سنگھم گراونڈ یوسی 5 میں منعقد کیا گیا، بنو قابل پروگرام میں حافظ نعیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انتخابی ماحول میں ایسے پروگرام منقعد کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں