جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

بی جے پی رکن اسمبلی خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا رکن اسمبلی منیرتنا 40 سالہ خاتون سے اجتماعی جنسی زیادتی اور متاثرہ کو نشے کا انجیکشن لگانے میں ملوث نکلا۔

انڈین میڈیا کے مطابق بنگلورو پولیس نے رکن کرناٹک اسمبلی منیرتنا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف خاتون کو اجتماعی جنسی زیادتی نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ 21 مئی کو شمال مغربی بنگلورو کے یشونت پور کے قریب RMC یارڈ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔ خود کو بی جے پی کارکن بتانے والی متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ مجھے 11 جون 2023 کو منیرتنا کے دفتر میں اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فوٹو سیشن کے دوران بی جے پی رہنما نے کارکن کو لات مار دی

خاتون کے مطابق مجھے منیرتنا اور اس کے دو ساتھیوں نے دفتر کے اندر برہنہ کیا، بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور میری اجتماعی عصمت دری کرنے کا حکم دیا گیا۔

درج مقدمے میں کہا گیا کہ واقعے میں ملوث چوتھا نامعلوم شخص کمرے میں داخل ہوا اور منیرتنا کو ایک سفید باکس دیا جس سے انجیکشن نکال کر مجھے لگایا گیا۔

’میں اُس سال جنوری میں اسپتال میں داخل رہی اور مجھ میں ایک لاعلاج وائرس کی تشخیص ہوئی۔ یہ سب جنسی زیادتی کے دوران لگائے گئے انجکشن کی وجہ سے ہوا۔ 19 مئی کو خودکشی کی کوشش کرنے کے بعد میں نے پولیس سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔‘

خاتون نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ منیرتنا نے بی جے پی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے اس کے خلاف نفرت پیدا کی اور دوسروں کو اس کے خلاف جھوٹی شکایت درج کروانے کیلیے راضی کیا۔

آئی پی سی کی دفعہ 376، 270، 323، 354، 504، 506، 509 اور 34 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی جس میں منیرتنا کے تین ساتھیوں کو نامزد کیا گیا جبکہ چوتھا ملزم نامعلوم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں