تازہ ترین

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

رچا چڈھا بڑی مشکل میں پھنس گئیں، مقدمہ درج کرنے کا حکم

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ رچا چڈھا بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر پر تنقید کرنے کی وجہ سے بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ نروتم مشرا نے پولیس کو رچا چڈھا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔

نروتم مشرا نے ایک بیان میں کہا کہ رچا چڈھا سے متعلق شکایت ملی ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جائیں۔

وزیر اعلیٰ نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ اپنی فوج کی عزت کرنا سیکھیں۔ یہ فوج ہے کوئی سنیما گھر نہیں۔ آپ کے بیان سے لوگوں میں غصہ پایا جاتا ہے۔‘

متعلقہ: آرمی افسر پر طنز، رچا چڈھا کو تنقید کا نشانہ بنادیا گیا

یاد رہے کہ رچا چڈھا نے گزشتہ سال فوج کے اعلیٰ افسر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندردویدی کے خلاف ٹوئٹ کیا تھا۔

اداکارہ نے ’بابا بنارس‘ نامی ٹوئٹ اکاؤنٹ سے کیے گئے ایک ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’گلوان ہائے کہتا ہے۔‘ اس کے بعد بھارتی ٹوئٹر صارفین نے رچا چڈھا پر شدید تنقید کی تھی۔

Comments