تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

آرمی افسر پر طنز، رچا چڈھا کو تنقید کا نشانہ بنادیا گیا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ رچا چڈھا کو بھارتی آرمی کے اعلیٰ ترین افسر چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندردویدی پر ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف محاذ کھل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈھا نے ہندوستانی فوج کے شمالی کمان کے چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کے ایک بیان پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مبینہ طور پر فوج کا مذاق اڑایا۔

رچا چڈھا نے ‘بابا بنارس’ نامی ٹوئٹ اکاؤنٹ سے کیے گئے ایک ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "گلوان ہائے کہتا ہے” جس ٹوئٹ کو انہوں نے شیئر کیا کہ اس میں ہندوستانی فوج کے شمالی کمان کے چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کے حوالے سے لکھا گیا تھا۔

جس میں جنرل اوپیندر دویدی پاکستان کو دھکمی دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہم پاکستان سے پی او کے (پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر) واپس لینے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں، ہم حکم کا انتظار کر رہے ہیں، ہم آپریشن جلد پورا کر لیں گے۔ اس سے پہلے اگر پاکستان جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو جواب کچھ اور ہوگا، جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے۔

رچا چڈھا کی جانب سے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرنے پر بھارت کے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

بی جے پی لیڈر  نے لکھا کہ شرمناک ٹوئٹ ، اسے فوری واپس لینا چاہیئے،ہماری مسلح افواج کی بے عزتی کرنا مناسب نہیں۔

بعد ازاں اپنے ویڈیو پیغام میں سرسا نے کہا ‘رچا چڈھا بالی ووڈ کی تھرڈ گریڈ اداکارہ ہیں اور ہمیشہ ہی ہندوستان کے خلاف قابل اعتراض ٹوئٹ کرنے میں وہ سب سے آگے رہتی ہیں.

واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی کمان کے چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی سے جب پی او کے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ اس موضوع پر پارلیمانی عزائم پہلے سے موجود ہیں، اس لیے کچھ بھی نیا نہیں ہے، یہ پارلیمانی عزائم کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک ہندوستانی فوج کی بات ہے، یہ حکومت کی طرف سے دیئے جانے والے کسی بھی حکم پر عمل کرے گی اور جب بھی ایسے حکم دیئے جائیں گے، ہم اس کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -