تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

زرداری، فریال تالپور اور شاہدخاقان کوگرفتار کرنے والے نیب افیسر کو ہراساں کرنےکاانکشاف

اسلام آباد: اہم شخصیات کو گرفتار کرنے والے نیب افیسر اسد جنجوعہ کو ہراساں کرنے کے لئے مشکوک گاڑی کے پیچھا کرنے کے انکشاف کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، اسد جنجوعہ نے آصف زرداری، فریال تالپور اور شاہدخاقان عباسی کوگرفتار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مشکوک گاڑی کااہم شخصیات کی گرفتاری والے نیب افسر کا پیچھا کرنے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد اسلام آباد پولیس کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسد جنجوعہ کو ہراساں کرنے سے آگاہ کردیاگیا۔

اسلام آباد پولیس نے درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مشکوک گاڑی دفتر سےگھر جاتے ہوئے نیب افسرکاپیچھا کرتی رہی، پیچھا کرنے والی کالے شیشوں والی گاڑی کا نمبر اے اے جی سات سو بارہ ہے۔

اسد جنجوعہ نے آصف زرداری، فریال تالپور اور شاہدخاقان عباسی کوگرفتارکیا تھا، ذرائع کے مطابق اسد جنجوعہ نیب راولپنڈی کی چھاپہ مار ٹیم کے سربراہ ہیں۔

یاد رہے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو قومی ادارہ احتساب (نیب) نے گرفتار کیا تھا، انہیں آج نیب کی جانب سے ایل این جی کیس میں طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -