تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

پیغمبرِ اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی؛ نوپور شرما سمیت دیگر پر مقدمہ درج

دہلی پولیس نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نوپور شرما اور نوین جندال سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بھارت میں گستاخانہ بیانات پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ اپوزیشن جماعت نے بھی بی جے پی رہنماؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

عالمی دباؤ کے بعد مودی سرکاری نے گھٹنے ٹیک دیے۔ بی جے پی رہنما نوپور شرما اور نوین جندال سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے پر بی جے پی رہنما گرفتار

مقدمہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے انٹیلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشن یونٹ میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں نفرت پھیلانے، مذہبی گروپوں کو اکسانے اور نقص امن کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ مودی سرکاری کی پالیسی نے بھارت کو نہ صرف دنیا میں تنہا کردیا ہے بلکہ اس کی عالمی حیثیت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ بی جے پی ملعون رہنما نوپور شرما نے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں غصہ پایا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -