اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی جی پنجاب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پرقاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

آئی جی پنجاب نے ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پرقاتلانہ حملے کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ وزیر آبادکےسٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں دفعہ 302، 324 کےساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹوں میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا اور چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے مقدمےکے اندراج کے بعد رپورٹ طلب کی تھی۔

گذشتہ روز عمران خان پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیرآبادمیں اےایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ، جس میں گرفتار ملزم نوید ولد بشیر کو نامزد کیا گیا اور ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں