جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

حکومتی کاوشوں پر بلاول بھٹو زرداری کی حمایت خوش آئند ہے، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی تعلقات استوار کرنے کی حکومتی کاوشوں پر چیئرمین پیپلز پارٹی کی حمایت خوش آئند ہے، بلاول بھٹو کی مثبت سوچ کو سراہتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد کیلئے سیاسی جماعتوں کا یکجا ہونا ہی دشمن قوتوں کی شکست کا باعث بنے گا، ملکی مفاد کیلئے سیاسی جماعتوں کا اتحاد سبز ہلالی پرچم کی حرمت کاباعث ہے۔

اس سے قبل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ڈان لیکس سے زیادہ خطرناک بیان تو نہیں دیا ،خواجہ آصف امریکہ کیا کہہ کر آئے تھے ؟ وہ کہہ کر آئے تھے کہ ہم ہاﺅس کو ان آرڈر کرنا چاہتے ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان میں ملٹری ڈاکٹرائن تبدیل ہوئی اور تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر فوجی قیادت کے ساتھ مل کر قومی بیانیہ بنایا، اس بیانیہ میں ساری وہی پالیسی تھی جو عمران خان نے بیان کی ہے ، اس حکومت نے ان تمام کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کی جو کرتے ہوئے پہلی حکومتیں ڈرتی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں